اسلام آباد،پنڈی میں بارش جاری،پنجاب کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

Rain

Rain

لاہور(جیوڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ایبٹ آباد میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات ،شمالی بلوچستان ،پنجاب ،کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔راولپنڈی،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔لاہور میں تمام رات بارش رہی۔

آج صبح مطلع صاف ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پشاور، کوہاٹ، بنوں،راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔