کراچی پورٹ کے قریب فائرنگ،نیول افسر زخمی

Karachi Map

Karachi Map

کراچی(جیوڈیسک) کراچی پورٹ کے قریب فائرنگ سے پاک بحریہ کے افسر لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ کراچی پورٹ کے گیٹ نمبر 15 کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر پی این ایس شفا منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم کی گاڑی پر چار گولیاں لگیں۔