اسلام آباد سیکیورٹی ہائی الرٹ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز تعینات

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس، نیوی اور ایئرفورس کمانڈوز پر مشتمل تیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے پولیس نیوی اور ائیر فورس کے کمانڈوز پر مشتمل تیس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر مشترکہ سرچ آپریشن مکمل کرلیا اور سرچ آپریشن کے بعد کمانڈوز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔