اسلام آباد واقعے: مرکزی ملزم سکندر کی حالت بہتر، پولیس بیان لے سکتی ہے

PIMS Hospatel

PIMS Hospatel

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعے کا مرکزی ملزم سکندر حالت بہتر ہونے پر بیان دینے کے قابل ہو گیا۔ ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ملزم وہیل چیئر استعمال کر رہا ہے۔ زخم ٹھیک ہونے میں مزید چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے اس وقت تک ڈسچارج نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد انتظامیہ کو ساڑھے پانچ گھنٹے تگنی کا ناچ نچانے والے سکندرکی حالت سنبھل گئی۔ ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق پولیس ملزم سکندر سے بیان لے سکتی ہے۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک ہے۔ کوئی نفسیاتی مسئلہ نہیں۔ زخموں کی بھی روز ڈریسنگ ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ ملزم پولیس کی سخت سیکیورٹی میں زیر علاج ہے۔ ابھی تک اس کی فیملی میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی ٹیم کو دھمکیاں دینے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔