جسٹس مقبول باقرحملہ کیس: ملزمان کو گرفتار کرکے 12ستمبر تک پیش کرنے کا حکم

Justice Maqbool Attack

Justice Maqbool Attack

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جسٹس مقبول باقرحملہ کیس میں پانچ ملزمان مفرور قرار دے دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان گرفتار کر کے بارہ ستمبر تک پیش کیا جائے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا کے روبرو جسٹس مقبول باقرحملہ کیس کا چالان پیش کیا۔

جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ پولیس نے چالان میں دعوی کیا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ بشیر تھا۔ جو سترہ جولائی کو مقابلے میں مارا گیا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ چالان میں پانچ ملزمان آصف چھوٹو عرف رضوان، عطا الرحمان ، قاری اللہ داد، یاسر موسی اور ساجد کو مفرور ظاہر کیا ہے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے بارہ ستمبر تک پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ مقبول باقر حملہ کیس کے دو ملزمان ماویہ اور معصوم عرف بلا پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔