اسلام آباد : بیوی اور دو بیٹوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد کے علاقہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں شوہر نے بیوی اور دو بیٹوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کے علاقہ میں شوہر نے بیوی اور دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لیکر پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس اہل علاقہ کی اطلاع پر جائے حادثہ پر پہنچی تو وہاں میاں بیوی اور دو بیٹوں سمیت چار نعشیں پڑی ہوئی پائیں جن کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق افضال احمد نے اپنی بیوی اور دونوں بیٹوں کو گولی مارکر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر قتل خود کشی کر لی۔ سبزی منڈی پولیس نے جائے وقوعہ سے دستیاب شوہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔