لاہور: مذہبی جماعت کے رکن قاری خرم رضا قادری قتل

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مذہبی جماعت کے رکن کو قتل کر دیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سمن آباد کے قاری خرم رضا قادری مستی گیٹ میں نماز جمعہ پڑھانے کے بعد رکشہ میں واپس گھر جا رہے تھے۔

ٹبی سٹی کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔