اسلامی جمعیت طلبا کا بنگلا دیش کے رہنماوں کو سزاوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Islami Jamiat students

Islami Jamiat students

اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنماوں کو سزاوں کے خلاف یوم احتجاجی منایا گیا۔ وفاقی حکومت سے معاملا اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زبیرصفدر نے کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماوں کو سزائیں بنگلہ دیش حکومت کی انتقامی کاررائی ہے۔

حسینہ واجد حکومت اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لئے مخالفین کو سزائیں دلوا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں، صرف پاکستان کی 1971 میں حمایت پر دی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں جماعت اسلامی کے رہنماوں پر بنگلہ دیش میں عرصہ حیات تنگ کرنے پر آواز احتجاج بلند کریں۔