رینجرز کے ہاتھوں ٹیکسی ڈائیور کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے، چیف جسٹس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) رینجرز اہلکار کے ہاتھوں کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور قتل کے ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے ، سرفراز شاہ کے معاملے میں بھی یہی ہوا تھا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

چیف جسٹس نیریمارکس دیئے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، سرفراز شاہ کیس میں بھی یہی معاملہ ہوا تھا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ ڈی جی رینجرز کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، جس پر سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر لیا گیا ہے۔ٹیکسی ڈرائیور مراد علی شاہ کو کراچی میں تین روز پہلے رینجرز اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مراد علی شاہ اپنی ٹیکسی پر بچے کی دوا لینے جار ہا تھا کہ رینجرز نے رکنے کے لیے کہا اور مبینہ طورپر نہ رکنے پر رینجرز اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے مراد علی شاہ جاں بحق ہو گیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو حراست میں لے کر پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا ہے۔