اسلامک سٹیٹ نے برطانوی مغوی کا بھی سر قلم کر دیا

Islamic State

Islamic State

دمشق (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کا عنوان ،”امریکا کے اتحادیوں کے نام “ ہے اور یہ دو منٹ ستائیس سیکنڈ طویل ہے۔ اس ویڈیو میں ڈیوڈ ہائنس کے قتل کی ذمہ داری برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پر عائد کی گئی ہے۔ پیغام ہے۔

کہ اگر کیمرون اس جہادی تنظیم کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرتے تو برطانوی شہری کا سر قلم نہ کیا جاتا۔ دو امریکیوں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں میں آئی ایس کی جانب سے تیسرے مغوی کا سر قلم کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ مغوی کے خاندان والوں نے ایک روز قبل ہی رحم کی درخواست کی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے۔

کہ یہ وہی دہشت گرد ہے ، جو اس سے قبل جاری کی جانے ویڈیوز میں بھی موجود تھا۔ اس دہشت گرد کے بقول اس اتحاد میں شمولیت برطانیہ کی تباہی کے عمل کو تیز کر دے گی اور اس طرح برطانوی شہری ایک ایسی جنگ میں شامل ہو جائیں گے ، جسے فتح نہیں کیا جا سکتا۔

اس دہشت گرد نے آئی ایس کے قبضے میں موجود ایک اور برطانوی شہری کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈدیوڈ کیمرون نے امدادی کارکن ہائنس کے قتل کو شیطانی عمل قرار دیا ہے۔

سکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والے ڈیوڈ ہائنس کی عمر 44 برس تھی اوراسے مارچ 2013 میں شام میں اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی صحافی سٹیون سٹلوف اور جیمز فولی کو بھی شام میں ہی اغوا کیا گیا تھا۔ اس دہشت گرد گروہ نے فولی کے قتل کی ویڈیو 19 اگست کو جبکہ سٹلوف کے سر قلم کرنے کی ویڈیو 2 ستمبر کو جاری کی تھی۔