جماعتی اسلامی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Islamic Party, Nawaz Sharif

Islamic Party, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور داخلی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد، لیاقت بلوچ اور وفد میں دیگر ارکان شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیکورٹی اور داخلی صورتحال اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان تمام حساس پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا جن کے باعث ملک میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔ ملاقات میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔