اسرائیلی فضائیہ کی شام پر بمباری،42 افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

Syria bombing

Syria bombing

دمشق(جیوڈیسک)شام پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بیالیس افراد ہلاک ،ایک سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں جبلِ قاسیون نامی علاقے میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز سمیت تین مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے سرکاری طور پر اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

شامی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اب اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ اسرائیل شام میں جاری دہشتگردی کی کارروائیوں کو شہ دینے والا ملک ہے۔دمشق میں حکام کا کہنا ہے کہ شام اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گا اور اس کے لیے موزوں وقت کا انتخاب کیا جائے گا۔