اسرائیل کو حزب اللہ سے تحفظ کا حق حاصل ہے : امریکی صدر

Obama

Obama

میکسیکو(جیوڈیسک) امریکی صدربا راک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنانی تنظیم کو ارسال کئے جانے والے جدید اسلحے سے بچائو کرنے کا حق حاصل ہے۔ اپنے دورہ میکسیکو اور وسطی امریکا کے دوران امریکی صدر نے ہسپانوی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پہلے کہی بات کو ہی دہرائوں گا۔

اسرائیلیوں کو حزب اللہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے اپنے علاقائی ہم خیالوں کو جدید اسلحہ منتقلی سے بچائو کا تحفظ حاصل ہے۔ ادھر امریکی اخبار نے اپنی اشاعت میں بتایا کہ شام پر کئے جانے والے اسرائیلی فضائی حملے کا ہدف ایران سے بھیجے گئے۔

میزائلوں کا ٹرک تھا جنہیں شام کے راستے حزب اللہ کو لبنان منتقل کیا جانا تھا۔ اخبار نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کے روز دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولا بارود کے ایک ذخیرے کو نشانہ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں ایرانی ساختہ فاتح 101 میزائل رکھے گئے تھے۔