شمالی کوریا نے سرحد پر لانچ سائٹ سے دو میزائل ہٹا لیے

North Korea Missile

North Korea Missile

پیانگ یانگ(جیوڈیسک)شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر واقع ایک لانچ سائٹ سے دو میزائل ہٹا لیے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق موسودان میزائل کسی بھی لمحے چلائے جانے کے لیے تیار تھے لیکن انھیں ہٹا لیا گیا ہے۔

فروری میں شمالی کوریا کی جانب سے تیسرے ایٹمی تجربے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی تاہم جنوبی کوریا نے امریکی حکام کی میزائل ہٹائے جانے والی بات کی تا حال تصدیق نہیں کی۔