اسرائیل آئندہ ہفتے 26 فلسطینی قیدی رہا کرے گا

Israel

Israel

فلسطین (جیوڈیسک) فلسطین کے مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ اسرائیل اس کے 26 قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہا کرے گا۔ اسرائیل کی مذاکرات کار اور وزیر انصاف تزبی لیونی کا کہنا ہے کہ یہ رہائی اسی صورت ممکن ہے جب فلسطین مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کو ثابت کرے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ طویل عرصے سے اسرائیل کی حراست میں موجود قیدیوں کے چار گروپوں میں سے ایک گروپ ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے معاہدے کا حصہ ہے۔

اسرائیل کی مذاکرات کار اور وزیر انصاف تزبی لیونی کا کہنا ہے کہ یہ رہائی اسی صورت ممکن ہے جب فلسطین مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کو ثابت کرے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تقریبا تین سال کے تعطل کے بعد گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں براہ راست بات چیت کا عمل دوبارہ بحال ہوا تھا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر اپنی کابینہ کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس یہ کہہ چکے ہیں امن بات چیت کے عمل میں پیش رفت کے لیے اسرائیل طویل عرصے سے قید اس کے شہریوں کو رہا کرے۔ اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ان قیدیوں میں اسرائیلی شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر ہلاکت خیز حملوں کے مرتکب لوگ بھی شامل ہیں۔