اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی تردید

Israeli Prime Minister

Israeli Prime Minister

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ انیس سو سڑسٹھ کے سرحدی معاملے پر دوطرفہ رضا مندی اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا کہ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے اہم پیش رفت کی گئی۔

اسرائیلی صدر دو ریاستی حل کے لیے پر امید ہیں جبکہ فلسطین اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کرچکا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے فلسطین اور اسرائیل امن مذاکرات کے آغاز کے لیے منصوبہ بندی واضع نہیں کی گئی۔