برطانیہ میں مساجد پر حملوں کے دو ملزم گرفتار

UK

UK

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں مساجد پر حملوں کے الزام میں برطانوی پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ وسطی انگلینڈ میں دو مساجد پر بم حملوں میں ملوث ہیں۔ دونوں یورپی باشندوں کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت برمنگھم کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی یونٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں بائیس اور 25 سال ہیں۔

اکیس جون کووال سال اور ٹپ ٹن کے علاقوں میں مساجد کے قریب دھماکے کیے گئیتھے۔ دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مئی میں لندن میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کی املاک پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔