وسطی چین میں طوفانی بارش، 4 افراد ہلاک، ہزاروں متاثر

China Rain

China Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) وسطی چین میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ چین کے علاقے ین زیان میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے، بارشوں سے 4 افراد ہلاک اور 20 ہزار رہائشی متاثر ہوئے جبکہ ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کئی علاقوں میں 7 فٹ تک پانی بھر چکا ہے، رہائشی عمارتیں، دکانیں اور سڑکوں پر موجود گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ ریسکیو عملہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔