صوفیا: بلغاریہ کا قومی دن، عوام کرپٹ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

Sofia

Sofia

بلغاریہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں قومی دن پر عوام بدعنوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام نے حکومتی ارکان سے استعفوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔ بلغاریہ کے دارلحکومت صوفیہ میں ہزاروں افراد اپنے قومی ہیرو ویسل لیوسکی کی چھترویں برسی کے دن سڑکوں پر نکل آئے اور نو منتخب حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ عوام نے حکومت سے استعفوں کا مطالبہ کیا۔

بلغاریہ میں حکومت کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بلغاریہ پانچ سال سے یورپی یونین کا رکن ہونے کے باوجود پسماندہ ہے اور عوام خلفشار کا شکار ہے۔