اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شامی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

Israeli Airstrikes

Israeli Airstrikes

شام (اصل میڈیا ڈیسک) اسد رجیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران سے آنے والے ایک اسلحہ برادر ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے السویداء کے مقام پر میزائلوں کی مرمت اور ان کی جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہونے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایرانی ملیشیا کے پانچ عناصر ہلاک اور مشرقی شام میں ایک عسکری ملیشیا کا مرکز تباہ کردیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ٹیلی گرام پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نےالسویداء شہر کے نواحی علاقے تل الصن اور دیر الزور میں کباجب کے مقام پراسرائیلی طیاروں کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق السویداء کے مقام پر بمباری میں چار اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے اس وقت بمباری کی جب ایران سے ایک اسلحہ بردار ٹرک شام پہنچا تھا۔

چار جون کو اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔