اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، زبیر گوندل

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیر احمد گوندل نے لبیک قبلہ اول مارچ وجلسے میں شرکت کیلئے قافلے کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے مظالم پر خاموشی نے بہت سے نام نہاد جمہوریت وامن پسندوں کے چہروں سے نقاب الٹ دئیے ہیں۔

امریکہ اور اقوام متحدہ کاکردار انتہائی شرمناک ہے لیکن سب سے بڑھ کر عالم اسلام کے بے حس حکمرانوں کارو یہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے بھی فلسطینی بھائیوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔