استنبول: شرمندہ چوروں نے معذور خاتون کا سامان واپس کر دیا

Istanbul

Istanbul

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ایک خاتون کے گھر میں چوری ہوئی تاہم چوروں کو جب اس بات کا علم ہوا کہ جس کے گھر میں چوری ہوئی ہے وہ خاتون معذور ہیں چوروں نے نہ صرف سامان واپس کیا بلکہ معافی بھی مانگی۔

ترکی کی مقامی میڈیا کے مطابق چوروں نے سامان کے ساتھ ایک خط چھوڑا جس میں ان کا کہنا تھا ‘ہم چور ضرور ہیں لیکن ہمارا بھی ضمیر ہے۔ ہم اپنی حرکت پر شرمندہ ہیں۔ ہمیں علم نہیں تھا کہ آپ معذور ہیں۔ ہمیں معاف کر دیجئے۔’

یہ چوری گزشتہ ماہ ایمری سیلیبی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں سے ایک کمپیوٹر، ایک کیمرا اور ایک ویڈیو ریکارڈر چرایا گیا تھا۔

سیلیبی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے سامان واپسی کی تمام تر امیدیں چھوڑ دی تھیں کہ اچانک ایک دن ان کے اپارٹمنٹ کے باہر ان کا کمپوٹر اور کیمرا رکھا رکھا ہوا تھا۔

تاہم سیلیبی نے کہا ‘انہوں نے ابھی تک میرا ویڈیو ریکارڈر نہیں لوٹایا، امید کرتی ہوں وہ جلد اسے بھی لوٹا دیں گے۔’