اٹلی : لگژری ہوٹل میں دنیا کا گہر اترین سوئمنگ پول

Swimming Pool

Swimming Pool

روم (جیوڈیسک) اٹلی کے ایک فور اسٹارہو ٹل میں لو گوں کی تفریح کیلئے دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول تعمیر کیا گیا ہے۔ اس گہرے ترین سوئمنگ پول کی اونچائی نیچے سے اوپر تک ایک عام 12 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔

جس میں تربیت یافتہ اسکوبا ڈائیورز اور تیراک سوئمنگ کا مزہ لے سکتے ہیں۔ اس پول کو کسی بلڈنگ ہی کی طرح مرحلہ وار منزلوں میں بنایا گیا ہے جس میں 43 لاکھ لیٹر پانی مو جود ہے۔ جدید ڈیزائن کا نمونہ پیش کرتا۔

یہ سوئمنگ پول اس سال جون کے مہینے میں کھولا گیا جوکہ اس ہو ٹل کو نہ صرف دیگر ہو ٹلز سے منفرد بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے بلکہ مقامی افراد اور سیا حوں کی توجہ کا بھی مر کز بن گیا ہے۔