جے یو آئی ف کی رومانہ جلیل کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Election Commission

Election Commission

پشاور(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام ف کی رومانہ جلیل کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کی رومانہ جلیل کا خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

رومانہ جلیل جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور کے استعفے کے بعد منتخب ہوئیں۔ نعیمہ کشور نے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔ جس پر جے یو آئی ہی کی رومانہ جلیل منتخب ہوئیں۔