جیکب آباد میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا گیا

Journalist Zulfiqar Mandrani

Journalist Zulfiqar Mandrani

جیکب آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔

ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2020 میں بھی نوشہروفیروز میں نجی ٹی وی (کے ٹی این) کے رپورٹر عزیز میمن کو قتل کیا گیا تھا۔