جعفرآباد : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک،3 زخمی

Jaffarabad

Jaffarabad

جعفرآباد (جیوڈیسک) جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد کا رہائشی خاندان جعفرآباد سے چھتر جا رہا تھا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں ان کی پک اپ سڑک پر نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔