جیل حکام نے مشرف کے وکلا کو اپنے موکل سے ملنے سے روک دیا

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)جیل حکام نے مشرف کے وکلا کو اپنے موکل سے ملنے سے روک دیا۔ جیل حکام کا موقف ہے کہ انہیں کسی طرف سے کوئی تحریری حکم نامہ یا ہدایت نامہ نہیں ملا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے وکلا کو اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔

سابق صدر اور سابق آرمی چیف، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے کیس کی سماعت میں پرویز مشرف کے وکلااحمد رضا قصوری ، ابراہیم ستی اور قمر افضل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے موکل سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

تازہ ہدایات لینی ہیں، موکل سے ملنے دیا جائے۔ عدالت نے انہیں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

ادھرآل پاکستان مسلم لیگ کا ایک وفد آج پرویز مشرف سے ملاقات کے لیے پہنچا تو سیکورٹی کے عملے نے انہیں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات سے روک دیا۔