پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں انتخابی مہم شروع کردی

People's Party

People’s Party

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم بھر پور انداز سے شروع کر دی ہے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں پیپلز پارٹی کی امیدوار بشری اعتزاز احسن کی انتخابی مہم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کی بنیا د پر ووٹ کی اپیل کی گئی۔

پیپلز پارٹی جلسے سے خطاب میں چودھری اعتزاز احسن نے شریف برادران کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ جلسے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی امداد حسین نے خطاب میں پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے خدمات کے ساتھ علاقائی مسائل کے حل کا بھی وعدہ کیا۔

جلسے میں عوامی رنگ غالب رہا۔ جہاں لوگوں نے گانے بجانے پر خوب جذبات کا اظہار کیا۔