کوئٹہ، مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Quetta Fring

Quetta Fring

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شابو کا رہائشی محمد آزاد گھر سے اپنے ہوٹل اسپنی روڈ پیدل جا رہا تھا۔

کہ کلی اسماعیل میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔