مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پی ٹی آئی کیذریعے ن لیگ کیمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی تبدیلی کا دن ہے اور اس دن مسلم لیگ ن عوام کو چوروں اور لٹیروں سے آزادی دلائے گی اور حقیقی انقلاب کے لئیعوام کو ن لیگ کوووٹ دینا ہوگا۔

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میانوالی میں صنعتی زون قائم کرکے روزگار فراہم کرے گی۔