جماعت اسلامی کی نواز شریف اور عمران خان کے درمیان مصالحت کی کوششیں

Nawaz Sharif,Imran Khan

Nawaz Sharif,Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے مرکزی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ترجمان اسرار اللہ نے بتایا کہ سراج الحق اور جماعت کے دیگر قائدین کا سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے درمیان مصالحت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ اسرار اللہ نے مزید بتایا کہ سراج الحق آج پارلیمنٹ لاجز میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ خورشید شاہ سے اسلام آباد جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ایک بجے ملاقات ہو گی۔

اسرار اللہ نے کہا کہ سراج الحق آج شام پانچ بجے بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔