جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا

James Bond Series

James Bond Series

لاس اینجلس (جیوڈیسک) جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کی کاسٹ، نام اور کار کا اعلان لندن میں ایک تقریب میں کیا گیا۔ نئی کاسٹ سمیت دیگر ہالی وڈ ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگائے۔

فلم کی کاسٹ میں امریکی اداکار دیو بیٹسٹا، اینڈریوسکاٹ، اطالوی اداکارہ مونیکا اور فرانسیسی اداکارہ لی سے ڈاکس شامل ہیں جبکہ مرکزی کردار 46 سالہ ڈینیل کریگ ہی ادا کریں گے۔

ڈینیل کریگ اسے سے قبل جیمز بانڈ سیریز کی 3 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ تقریب میں بانڈ کے زیر استعمال نئی گاڑی بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اب شائقین کو ایکشن ، سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم دیکھنے کے لیے آئندہ سال 23 اکتوبر تک انتظار کرنا ہے۔