جامعہ مسجد غلہ منڈی کروڑ میں ایک روزہ تبلیغی و اصلاحی جلسہ منعقد ہو گا

کروڑ لعل عیسن :28 فروی بروز جمعتہ المبارک کو مدرسہ نصرة العلوم وارڈ نمبر5 کروڑ کے زیر اہتمام بمقام جامعہ مسجد غلہ منڈی کروڑ میں ایک روزہ تبلیغی واصلاحی جلسہ منعقد ہوگا جس میں فضیلت الشیخ الحاج قاری خلیل احمد سراج مدنی سابق مدرس مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نعت خواں محمد نواز فردوسی شرکت کریں گے۔

مہتمم مدرسہ نصرةالعلوم و خطیب جامعہ مسجد غلہ منڈی کروڑابومحمد ضیا قاری فدا الرحمٰن فاروقی نے کہا جلسہ کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔