جمشید دستی ملتان جیل سے رہا کر دیئے گئے

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

ملتان (جیوڈیسک)جلعی ڈگری کا کاری وار بھر گیا۔ جمشید دستی ملتان جیل سے رہا کر دیئیگئے۔سابق رکن اسمبلی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سیاین اے ایک سوستتر اور این اے ایک سو اٹہتر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

مونٹاج جعلی ڈگری کا کاری وار بھر گیا۔ جمشید دستی کے زخم پر رہائی کا مرہم رکھ دیا گیا۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا۔لاہورہائی کورٹ ملتان ڈویژن بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

جمشید دستی نے رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہائی سے غریب عوام کی فتح ہوئی ہے۔مقابلہ وقت کے فرعونوں کے ساتھ ہے۔ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے ایک سو ستتر اور این اے ایک سو اٹہتر سے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

جمشید دستی کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کیباہر موجود تھی۔ جیل سے باہر آتے ہی جمشید دستی کے چاہنے والوں نے انہیں کندھوں میں اٹھا لیا ۔ مداحوں نے محبوب رہنما کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے ہوئے دیوانہ وار رقص کرتے نظر آئے۔