خیبرایجنسی : سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

سکیورٹی فورسز کے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتیجے میں 15دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں گذشتہ چند روز سے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اب تک دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جروبی سیکٹر میں صبح ہونے والے آپریشن میں 15سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ایک جوان شہید ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔