جنوری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد سے کم رہی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں افراط زر سات اعشاریہ نو فیصد رہی جبکہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دو فیصد تھی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران تازہ سبزیوں میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد جبکہ گھروں کے کرایوں میں دو اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری کے دوران آلو کی قیمت میں چھبیس فیصد، انڈوں میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد، چینی میں چار فیصد، چائے کی قیمت میں چار فیصد کمی ہوئی۔