جاپان میں امریکی ایئر فورس کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

U.S. Air Force

U.S. Air Force

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں امریکی ایئر فورس کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ کے بچ جانے کی امید ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق امریکی لڑاکا طیارہ کدانا ایئر بیس سے پرواز کے بعد جزیرے اوکیناوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

امریکی ملٹری حکام کے مطابق طیارے میں صرف پائلٹ سوار تھا جو خودکار نظام کے تحت جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔