جاپان میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

Tokyo

Tokyo

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے علاقے کیوشو میں واقع آتش فشاں سکورا جیما نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دی جو پانچ ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گیا ہے۔ مقامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آتش فشاں سکوراجیما سے راکھ اتنی بلندی تک پہلی بار گئی ہے۔

سطح سمندر سے گیارہ سو میٹر کی بلندی پر واقع آتش فشاں نے کا گوشیما نامی شہر کو شدید متاثر کیا ہے۔ شہریوں کو اپنے منہ تولیوں اور ماسک سے ڈھکنا پڑے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔