جاوید ہاشمی وزارت عظمی کیلئے امیدوار نامزد

Javed Hashmi

Javed Hashmi

پاکستان (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو وزارت عظمی کے لئے امیدوار نامزد کر دیا تمام پارلیمانی عہدوں پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔شہریار آفریدی سپیکر جبکہ منزہ حسن ڈپٹی سپیکر کے لئے امیدوار ہوں گی۔لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں انکی رہائش گاہ پر نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے تمام پارلیمانی عہدوں پر تحریک انصاف اپنے امیدوار لائے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی کو پارلیمانی پارٹی کا چیف وہپ جبکہ غلام سرور کو بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے لئے ممبر نامزد کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھرپور انداز سے ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ جہاں انتخابی دھاندلی ہوئی ہے وہاں الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ میڈیا کو یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث اٹھائیس مئی کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔