لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Islamabad Wather

Islamabad Wather

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہورسمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاورسمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

مظفرآباد میں10 ملی میٹر، گلگت میں12، ہنزہ میں3، استور میں29 اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، پشاور، گلگت، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژنز میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گی۔