جاوید ہاشمی نے سیاست کے اصولوں کی پاسداری کی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی ایک سیاسی ورکر ہیں، انھوں نے سیاست کے اصولوں کی پاسداری کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا، جاوید ہاشمی نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفیٰ دیا اور نئے مینڈیٹ کے لیے کھڑے ہوگئے۔

جاوید ہاشمی نے نئے مینڈنٹ میں ہار کو تسلیم کیا ، دھاندلی کا شور نہیں مچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی 22 سے 23 افراد کے ساتھ ایوان میں آئے ،دعوے کیے اور استعفے دیے بغیر چلے گئے۔