آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اکثر مقامات پر موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں تین سے چار روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، اور گلگت بلتستان سمیت ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔