جیولری کی ایکسپورٹ ایک ارب 14 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی

Jewelery

Jewelery

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال جیولری کی ایکسپورٹ ایک ارب چودہ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔ پینتیس لاکھ ڈالر مالیت کے پتھر بھی برآمد کئے گئے۔ اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک جیولری کی برآمدات میں چھہتر فیصد اضافہ ہوا۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں چونسھ کروڑ ڈالر مالیت کی جیولری برآمد کی گئی تاہم اپریل کے ماہ میں جیولری کی ایکسپورٹ محض تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر پر محدود رہی۔