نگران حکومت میں تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران حکومت کے دور میں اعلی افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے نگران دور حکومت میں اہم اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں اور تبادلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ان اداروں میں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن ، نیپرا ، فوجی فرٹیلائزر ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر اداروں میں تقرر و تبادلے شامل تھے ، سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد نگران حکوت کے دور میں کی گئی۔

تمام تقرریاں ، تبادلے اور برطرفیوں کے احکامات معطل کر دیئے تھے اور قرار دیا تھا کہ نگران حکومت روز مرہ امور کے علاوہ طویل مدتی فیصلے نہیں کر سکتی۔ عدالت نے یہ فیصلہ محفوط کر لیا تھا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج فیصلہ سنائے گا۔