ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی پر پیش رفت

PPP

PPP

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ، یپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بجٹ کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن سکتی ہے۔

ایم کیوا یم اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اعلی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

سندھ میں بجٹ کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن سکتی ہے ۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کا حصہ بنے پر ایم کیو ایم کو 7 وزارتیں اور 3 مشیر دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔