دو نشستی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

JF17 Thunder Planes

JF17 Thunder Planes

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ (دو نشستی) جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ائیر چیف نے آٹھ ڈوئل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پرعملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کامرہ میں ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔

چین کے سفیر اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ کے نائب صدر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔