جھل مگسی : آزاد امیدوارکا قتل،پی بی 32 میں الیکشن ملتوی

Jhal Magsi

Jhal Magsi

نصیرآباد(جیوڈیسک)جھل مگسی میں فائرنگ سے پی بی32سے آزادانتخابی امیدوارعبدالفتح کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھل مگسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالفتح سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخابات کے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے،جھل مگسی کے لئے الیکشن شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔