جھل مگسی،موبائل چوری پر جھگڑا،قبائلی تصادم میں پانچ افراد قتل

Jhal Magsi

Jhal Magsi

جھل مگسی(جیوڈیسک)جھل مگسی میں موبائل چوری پر تکرار، قبائلی تصادم کے نتیجے میں 5 افراد قتل،لیویز نے لاشیں تحویل میں لے لیں۔جھل مگسی کے نواحی علاقے لیویز تھانہ کی حدود باریجا میں موبائل چوری کے تنازعے پر معمولی تکرار خونی تصادم تک جا پہنچی۔

مگسی قبیلے کے دو گروپوں دالکانی اور لوگانی میں تنازعہ حد سے بڑھا اور آج لوگانی قبیلے کے مسلح افراد نے دالکانی قبیلے کے ایک گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کر دیا۔

لیویز نے واقعے کے بعد علاقے میں پہنچ کر لاشوں کو تحویل لینے کے بعد سول ہسپتال جھل مگسی روانہ کر دیا ہے دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے واقعے کی جگہ نفری تعینات کر دی گئی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔