جماعت اسلامی کا آمدہ بلدیاتی الیکشن الخدمت گروپ کے نام سے لڑنے کا فیصلہ

چکوال : جماعت اسلامی نے آمدہ بلدیاتی الیکشن الخد مت گروپ کے نام سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی علاقہ ونہار کا اجلاس مقامی دفتر میں منعقد ہوا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ ان الیکشن میں جماعت اسلامی الخدمت کے نام سے الیکشن میں حصہ لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی کمیٹیاں بنا کر اپنے تمام گروپوں سے رابطہ کیا جائے گا اس موقع پر معاملات طے کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی جو 3نومنبر تک اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کے بعد ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں اپنا لھہ عمل انائونس کیا جائے گا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لئے ان الیکشن میں اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی۔