جناح سندھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج منعقد ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹ) سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آج)مورخہ 12 فروری بروز منگل بوقت 11بجے صبح بمقام خواجہ معین احمد لیکچر ہال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کرینگے۔ جس میں ملک کے ممتاز اسکالر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید معروف نعت خواں شہنشاہ حسین ، عبداللہ میر ، زینب جیلانی بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے نظامت کے فرائض محمد حنیف انجام دینگے۔